صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

باغی ٹی وی: الجزیرہ کےمطابق صومالین فوجی حکام کا کہنا ہے کہ القائدہ سے منسلک دہشتگرد تنظیم الشباب کے دہشتگردوں نے دارالخلافہ موگادیشو سے 60 کلومیٹر کے مفاصلے پر وسطی صومالیا کے علاقے ہوادلے میں قائم ملٹری بیس پر حملہ کردیاجسے حکومت نے گزشتہ سال ان سے واپس لے لیا تھا، جس میں بیس کمانڈر سمیت کم از کم 7 فوجی ہلاک ہو گئے۔

موسمیاتی شدت: 2023 گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

ایک قریبی قصبے میں ایک فوجی افسر کیپٹن عدن نور نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ القاعدہ سے وابستہ حملہ آوروں نے منگل کے روز حوادلی نامی گاؤں میں اڈے پر خودکش کار بم سے حملہ کیا اور پھرملٹری بیس پر فائرنگ کی، ہم نے الشباب کو پسپا کر دیا لیکن اپنے کمانڈر سمیت سات فوجیوں کو کھو دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان کے ذریعے دہشتگرد تنظیم الشباب نےواقعے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے "کئی مرتد فوجی اور ان کے کمانڈر” کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ اڈہ دارالحکومت موغادیشو کے شمال میں تقریباً 60 کلومیٹر (35 میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے اکتوبر میں الشباب کے کنٹرول سے سرکاری افواج اور اس کے اتحادی قبائلی ملیشیا نے چھین لیا تھا۔

چین: کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکہ، 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی،8 لاپتہ

یہ آپریشن ایک وسیع تر حکومتی کارروائی کا حصہ تھا، جو اگست میں شروع ہوا تھا اور اس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پیر کو، حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے بحر ہند کے ساحل پر الشباب کے ایک مضبوط گڑھ ہراردھیرے پر قبضہ کر لیا ہے جس پر اس نے ایک دہائی تک قبضہ کر رکھا تھا-

جیسے جیسے الشباب پر دباؤ بڑھا ہے، اس کے جنگجوؤں نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے فوج اور عام شہریوں پر بندوقوں اور بم حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، بشمول ان علاقوں میں جہاں سے وہ پسپائی اختیار کر چکے ہیں۔

یہ گروپ 2007 سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے اور اسلامی قانون کی اپنی سخت تشریح نافذ کرنے کے لیے لڑ رہا ہے۔

یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

کچھ علاقوں میں، رہائشیوں نے بتایا کہ الشباب کے ہتھکنڈوں بشمول مکانات کو نذر آتش کرنا، کنویں تباہ کرنا اور شہریوں کو قتل کرنا، 40 سالوں میں بدترین خشک سالی کے دوران ٹیکس کے مطالبات کے ساتھ نے مقامی لوگوں کو حکومت کےساتھ مل کر لڑنےکے لیے نیم فوجی گروپ بنانے پر مجبور کیا ہے۔

لیکن دوسرے قصبوں اور دیہاتوں میں، الشباب کی عدالتیں بڑے پیمانے پر قبولیت حاصل کر رہی ہیں کیونکہ آئینی عدالتیں بیک لاگ اور بدعنوان ہونے کے تاثر کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہیں۔

تنازعہ نے صومالیہ میں خوراک کے بحران کو جنم دیا ہے۔ 200,000 سے زیادہ صومالی تباہ کن خوراک کی قلت کا شکار ہیں اور وسطی صومالیہ کے کچھ حصے قحط کے دہانے پر ہیں۔

برطانیہ:پولیس افسر کا 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف

Shares: