سوموار سے پنجاب حکومت نے کیا کیا کھولنے کا کیا فیصلہ؟ فیاض چوہان نے بتا دیا

0
44

سوموار سے پنجاب حکومت نے کیا کیا کھولنے کا کیا فیصلہ؟ فیاض چوہان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے سوموار سے پنجاب میں آٹو انڈسٹری اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ بھی طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بزدار حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی سہولت کے تحت کیا ہے۔ کرفیو اور لاک ڈاؤن میں سختی سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی عوامی ردعمل کو دیکھ کر کی جاۓ گی۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوۓ عوام روزمرہ امور سر انجام دے سکتے ہیں۔ کرونا سے بچاؤ صرف سماجی دوری کے مروجہ قوابط پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر حکومتی ایس او پیز پر عمل کی صورتحال خوش آئند ہے۔ امید ہے عوام ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی گئی تھی، ٹرانسپورٹر کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹ سروس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بحال کریں گے،

پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کب تک ہو گا مکمل لاک ڈاؤن؟

وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،اسے مہنگے داموں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کرنا پڑ رہی ہے اس لئے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کو شہر کے اندر اورایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے

 

Leave a reply