عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، اور بین الاقوامی نرخوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے جہاں مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 430 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے تک جا پہنچی ہے۔
صرافہ بازار سے وابستہ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہونے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، اور موجودہ اضافے کو سونے کی بلند ترین سطح قرار دیا جا رہا ہے۔
ملتان: لڑکی سے مبینہ زیادتی، ڈاکٹر گرفتار، مقدمہ درج
بھارتی طیارہ حادثہ؛ 38 سالہ برطانوی شہری رمیش معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا