ممبئی: بھارتی ماہر نجوم نے بالی ووڈ کی فلمی جوڑی سوناکشی سہنااورظہیر اقبال کی شادیوں کوطلاق پر ختم ہو نے کی پیش گوئی کی ہے-
باغی ٹی وی: ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پر نظر آئے اور اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں طلاق کی پیش گوئی کی، جب نجومی نے سوناکشی اور ظہیر کے تعلقات کے خاتمے کی پیش گوئی کی تو میزبان جے نے اپنے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے نے حال ہی میں شادی کی ہے۔
نجومی نے اپنی پیشگوئی میں ان حالات کےبارے میں مزید تفصیلات شامل کیں جن میں طلاق واقع ہو گی سشیل کمار سنگھ نے وضاحت کی کہ سوناکشی سنہا کی طلاق ہوگی لیکن بچہ ہوجانے اور بہت لڑائی جھگڑے کے بعد بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں شدید بحث و تکرار ہوگی، جو ہاتھا پائی تک بھی پہنچ سکتی ہے اس شادی کا اختتام انتہائی خراب ہوگا۔
شیخ حسینہ واجد کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
فی الحال سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بعد کے دن خوشیوں سے بھرپور گزر رہے ہیں، یہ جوڑا حال ہی میں آسٹریلیا میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے پہنچا، جہاں انہوں نے مختلف تفریحات کا لطف اٹھایا۔
نجومی نے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی طلاق کی بھی پیشگوئی کی کہ سابق مس ورلڈ ’100 فیصد‘ طلاق لے گی وہ یہ پیش گوئی 8 ماہ پہلے ہی کر چکے ہیں، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے چھائی ہوئی ہیں پر جوڑا ہر کچھ عرصے بعد بغیر کچھ کہے ہی انہیں غلط ثابت کردیتا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ، 3 اسرائیلی ہلاک 7 زخمی