سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہو گیا

شادی کی تقریب باسٹیان، ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی
0
84
showbiz

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، شادی سے دس دن قبل جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ لیک ہوگیا ہے،اس ڈیجیٹل دعوت نامے میں ایک آڈیو پیغام آتا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے سات سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا انکشاف کرتے ہیں۔

ظہیر اقبال نے آڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری شادی کی یہ خوشیاں عزیز و اقارب اور دوستوں کے بغیر ادھوری ہیں اس لیے آپ سب لوگ جہاں کہیں بھی مصروف ہیں سب کام چھوڑ کر ہماری شادی کی تقریب میں شرکت کریں، ہمیں آپ کا انتظار رہے گا۔

کویت،عمارت میں آتشزدگی سے 42 بھارتیوں کی موت،فضائیہ لاشیں واپس لائیگی

دعوت نامے کے مطابق شادی کی تقریب باسٹیان، ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں مہمان شادی کے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے شرکت کریں گےسوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مزاحیہ انداز میں درخواست کی کہ مہمان سُرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبروں کے بعد، اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی، بجٹ پیش،اپوزیشن کا احتجاج،پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ

دوسری جانب بھارتی میڈیا آئی دیوا سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں’لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے’-

Leave a reply