اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے سات سال کی طویل دوستی کے بعد گزشتہ برس جون میں شادی کرلی۔ ان کی شادی ایک سادہ اور نجی تقریب میں ہوئی، جس کے بعد ایک بڑی استقبالیہ پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جہاں دونوں نے دل کھول کر رقص کیا۔
اس کے بعد سے، سوناکشی اور ظہیر اپنی خوبصورت زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے آئے ہیں۔حال ہی میں سوناکشی اور ظہر اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو گئے، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنے اور ساس سسر کے ساتھ رہنے میں کیا فرق محسوس کرتی ہیں۔سوناکشی سنہا نے اپنے ساس سسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس کے لیے اضافی کوشش کرتے ہیں۔سوناکشی نے بتایا، "ایک بیٹی کے طور پر میں اپنے گھر میں بہت لاڈلی تھی۔ لیکن میرے ساس سسر کے گھر میں وہ مجھے بیٹی سے بھی زیادہ عزت دیتے ہیں۔ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ایسے ساس سسر ملے ہیں۔ کیونکہ انہیں یہ ذمہ داری بھی محسوس ہوتی ہے کہ کسی اور کی بیٹی ہمارے گھر آئی ہے۔ اس لیے وہ ہر بار اضافی کوشش کرتے ہیں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں یہاں ہمیشہ سے رہ رہی ہوں، اور میں اس گھر کی بیٹی ہوں۔”ظہیر نے ہنستے ہوئے اس بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "خدا کا شکر ہے کہ ایسا نہیں ہوا!”
پچھلے سال جب سوناکشی کی شادی ہوئی تو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا، "آج سے سات سال پہلے (23 جون 2017) ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں خالص ترین محبت دیکھی اور اسے ہمیشہ کے لیے تھامنے کا فیصلہ کیا۔ آج وہ محبت ہمیں تمام چیلنجز اور کامیابیوں کے درمیان لے کر اس لمحے تک پہنچ چکی ہے… جہاں دونوں خاندانوں اور دونوں خداوں کی دعاؤں سے ہم اب شوہر اور بیوی بن چکے ہیں۔”
کام کے حوالے سے، سوناکشی آخری بار "ہیرامنڈی، دی ڈائمنڈ بازار” میں نظر آئیں۔ وہ جلد ہی فلم "جاتادھارا” کے ساتھ اپنے ساؤتھ انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی، جس میں وہ سدھیر بابو کے ساتھ نظر آئیں گی۔