دو دن میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی واقعہ ہوئی ہے۔24 قیراط فی تولہ سونا 3300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2887 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اپیل بنام وزیر اعلیٰ پنجاب ، انصاف دو، میرا صفدر علی مجھ سے چھین لیا گیا،تحریر:شاہد نسیم چوہدری
تصاویر،ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زیدالنہیان کا دورہ پاکستان
ایک ماہ میں امریکی فوج سے ٹرانسجینڈر فارغ کرنیکا حکم