پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔
دو روزہ اضافے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط فی تولہ سونا 5,000 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونا 4,287 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 925 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔فی تولہ چاندی 9 روپے کمی کے بعد 3,790 روپے اور10 گرام چاندی 8 روپے کم ہوکر 3,249 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.09 ڈالر کمی کے بعد 36.06 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا بھی نمایاں طور پر سستا ہوا،فی اونس سونا 53 ڈالر کمی کے بعد 3,290 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق، عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور مقامی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
اسرائیل نےامداد کی آڑ میں فلسطینیوں پر حملے تیز کر دیے، 549 جاں بحق