ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں 24 قیراط کا سونا 3300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے فی تولہ فروخت ہوا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے میں دستیاب تھا۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہوگئی، جو کہ پہلے 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے تھی، 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 ہزار 594 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 341 روپے ہوگئی جو پہلے 2لاکھ 88 ہزار 747 روپے تھی۔
مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری
جبکہ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 33 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 480 ڈالر ہوگئی جو پہلے 3 ہزار 447 ڈالر تھی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 1.01 ڈالر کے اضافے سے 40.70 ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ روز 39.69 ڈالر تھی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 101 روپے اور فی 10 گرام قیمت میں 87 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بالترتیب 4 ہزار 303 روپے اور 3 ہزار 689 روپے پر فروخت ہوئی۔
ہم نے 9 لاکھ کیوسک ریلے کے حساب سے تیاری کر رکھی ہے،مراد علی شاہ