کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔
باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہواانٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر ی قیمت 283 روپے 51 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یو این میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور
دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونے کی قدر 4887 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی،جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا نرخ 54 ڈالر اضافے کے بعد 2032 ڈالرفی اونس ہے۔