دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر

چین کی غیر رسمی قیادت میں بہت سے مرکزی بینک اور دیگر ادارے بڑے پیمانے پر سونا خرید کر امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں
0
366
gold

دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر ہے-

باغی ٹی وی: "سی این این” کے مطابق منگل کو اسپاٹ گولڈ پرائس 2364 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی یہ مسلسل سات سیشنز سے بلند ہوتی ہوئی قیمت کی ریکارڈ بلندی ہے سالانہ بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافہ 16.5 فیصد ہےسونے کی غیر معمولی خریداری اور اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی پشت پر وہ سرمایہ کار ہیں جو چاہتے ہیں کہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو بینچ مارک شرحِ سُود میں کٹوتی کرے، بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چین کی غیر رسمی قیادت میں بہت سے مرکزی بینک اور دیگر ادارے بڑے پیمانے پر سونا خرید کر امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔مرکزی بینک سونے کو طویل المیعاد بنیاد پر قدر کے تحفظ کا ذریعہ اور عالمی سطح پر معاشی حالات کی خرابی کی صورت میں اچھی پناہ گاہ تصور کرتے ہیں۔

Leave a reply