سونے کی قیمت میں کمی

10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہو گئی ہ
0
185

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے سونے کی قیمت میں 3 ہزارروپےکمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالرفی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 66 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66273 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1505 پوائنٹس اضافے سے 66223 پوائنٹس پر بند ہوا حصص بازار میں آج ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب 37 کروڑ روپے رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 183 ارب روپے بڑھ کر 9498 ارب روپے ہے۔

اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا، معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔

Leave a reply