خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے، جب ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔احتجاج جناح پارک سے شروع ہوا اور خیبرپختونخوا اسمبلی چوک تک پہنچا، جہاں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے خطاب کیا۔خطاب کے بعد مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، اسمبلی کے گیٹ پر چڑھائی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
پولیس نے شلنگ کی جس سے مظاہرین بکھر گئے، تاہم مظاہرین نے اسمبلی کے قریب قائم پی ٹی آئی احتجاجی کیمپ پر دھاوا بول دیا اور سامان کو آگ لگا دی۔آگ کے باعث کیمپ میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی شلنگ کے دوران حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابقپولیس صرف ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے تعینات تھی، کچھ نقاب پوش مظاہرین نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی۔”انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کو آگ لگانے والے شرپسندوں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی۔”
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا:صوبائی حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پرامن سیاسی کارکنوں پر شیلنگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔”ے پی کی نااہل حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔”آج ہر شہری ‘صوبہ بچاؤ تحریک’ کی آواز ہے۔”
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں مبینہ کوہستان اسکینڈل، گندم کرپشن اور بڑھتی بیروزگاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق، یہ تحریک صوبے کو بدانتظامی، اقربا پروری اور کرپشن سے نجات دلانے کی کوشش ہے۔
ماہرین کے مطابق، خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کی موجودگی اور سرگرمی سیاسی توازن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، لیکن احتجاج میں تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پارٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے، خاص طور پر جب واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا
مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں
حماس کا امریکی جنگ بندی تجویز سے اتفاق، اسرائیل کی تردید








