سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کا وقفے کے بعد آغاز کیا تو ممتاز عالم دین حافظ کاظم رضا نقوی نے انہیں جوائن کیا،

حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ رمضان کی وجہ سے حالات، معاشرہ تبدیل ہو سکتا ہے، ہم مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہوئے تو ہم نے روزے رکھنے ہیں ، ساری چیزیں کرنی ہیں، اسطح رویہ بھی تبدیل ہو سکتا ہے. جس ملک میں سود کا سلسلہ چل رہا ہوتا ہے اس میں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، اگر انسان کوشش کرے تو آسانیاں پیدا ہو سکتی ہے، گاڑی کے بغیر بھی انسان چل سکتا ہے، اگر ذہن میں یہ ہو کہ وہ بھی حاصل کرنا ہے یہ بھی پھر مشکل ہوتی ہے لیکن اگر اللہ پر توکل کرے تو وہ زیادہ بہتر ہے، کلمہ پڑھنے کے بعد احکام اسلام خؤد پر نافذ کرنے ہوں گے، اگر ریاست چھوڑ دیتی ہے تو انسان کو خود کرنا ہوگا

آصف حمید کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے سود لیا وہ اللہ کے ساتھ جنگ ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سے کاروبار کے لئے ادھار لیا بینک میرے ساتھ اس کاروبار میں شریک نہیں ہے

آصف حمید کا کہنا تھا کہ سود کے معاملے میں جوطے شدہ ہے اور کنفرم ہے اس سے تو روکیں، سود نہ لئے بغیر بھی زندہ رہ سکتا ہوں اگر سود لیا تو مطلب اللہ کے ساتھ جنگ کر لی،

حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ ایک انجینئر کو ایک نقشہ بنانے کا کہا گیا جس مٰں شراب خانے کا بھی بنانے کا کہا گیا جس پر اس نے انکار کر دیا کہ وہ ایسا نقشہ نہیں بنائے گا، اسکی جگہ کوئی اور کام لے لیں، مشقت زیادہ لے لیں

https://www.youtube.com/watch?v=D13HcTnKzG0

آصف حمید کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ برائی کا سلسلہ چلتا ہے اور وہ برا کام اس کا اثر واپس بھی ہوتا ہے،

ترکی سے فرخ سہیل گوئندی نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، انکا کہنا تھا کہ اسی فیصد شہروں میں لاک ڈاؤن ہے، 65 سال سے بڑا کوئی شخص باہر نہیں آ سکتا، اگر کوئی باہر آءے گا تو کم از کم 15 ہزار جرمانہ ہو گا، ریاست کام کر رہی ہے اور لوگ فالو کر رہے ہین کیونکہ لوگوں کو پتہ ہے کہ ریاست ہمارے لئے کام کر رہی ہے، انسان اشرف المخلوقات ہیں، کرونا کے حوالہ سے ترک حکومت نے جو فیصلے کئے لوگ پابندی کر رہے ہیں اور جوتوڑتا ہے اسکے ساتھ پولیس سخت سلوک کرتی ہے،خواہ وہ کوئی اینکر ہو یا کوئی اور .

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

ہمارے رویئے رمضان میں بھی کیوں تبدیل نہیں ہوتے؟رحمت ہی رحمت،سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کا آج تیسرا روز

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

Comments are closed.