شمسی طوفان، سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے،سپارکو

سورج کا اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔
solar

اسلام آباد: پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو (سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیر ریسرچ کمیشن) کا کہنا ہے کہ سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے۔

باغی ٹی وی : سپارکو کے مطابق سورج سے آنے والا یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا جو اگلے 48 تا 72 گھنٹوں تک اثرانداز رہے گا شمسی طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا، سپارکو اس شمسی طوفان پر اپنےآلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے، اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں، پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کےامکانات کم ہیں، سورج کا اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

قبل ازیں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے سورج پر ہونے والے دھماکوں کی تصاویر کو شئیر کیا گیا تھا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی شدید گولڈن رنگ کی شعائیں نکل رہی ہیں، جمعے اور ہفتے کے روز سورج پر دو شدید دھماکے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر ناسا کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، ان دھماکوں کے باعث برقی مقناطیسی توانائی کی لہریں زمین کی طرف آئی ہیں-

سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

ناسا کے مطابق سورج کی جانب سے 10 مئی کی رات 9 بج 23 منٹ پر 2 طاقتور سولر فلئیرز جاری کی گئی ہیں جبکہ دوسری مرتبہ صبح 7 بج کر 44 منٹ پر 11 مئی کو ہوئی،جسے ناسا کی جانب سے ایکس 5 اعشاریہ 8 اور ایکش 1 اعشاریہ 5 کی کلاس فلئیرز میں شمار کیا گیا ہے۔

خلیجی ریاست میں ہیٹ اسٹروک ، کم عمر اور نومولود بچوں کے متاثر …

Comments are closed.