ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے شروع

قصور
پتوکی میں کرورنا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاں

تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکانوں اور موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے عائد کر دیئے کاروائی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی اور کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی زندگی کے تسلسل کے لئے ہے موت باٹنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے اور تمام تاجر حضرات کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا
عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا تاجر مارکیٹوں میں ماسک، سینٹائزرز کے استعمال اور سماجی فاصلے پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی

Comments are closed.