لاہور: لاہورمیں سوتیلے باپ نے 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جسے پولیس نےگرفتار کر لیا۔

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیاملزم بچی کا سوتیلا باپ ہے، ایک سال سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا، بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور والدہ کے پوچھنے پر بیٹی نے زیادتی کے متعلق بتایا، ڈاکٹر نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر پنڈ دادن خان کے نجی اسکول کی کینٹین میں 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،کینٹین کے مالک امتیاز نے طالبہ کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کی۔ طالبہ کے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق کر دی۔

لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے ملزم امتیاز کے خلاف تھانہ پنڈدادن خان میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے رات گئے اسے گرفتار کر لیا،محکمہ تعلیم کی طرف سے ایجوکیٹر اسکول پنڈدادن خان کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں گرلز اسکول کے سامنے فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا گیا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کندھ کوٹ کشمور سے تفصیلات طلب کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے،وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ کرائم سین سے اکٹھی کی گئی شہادتوں کی بنیاد پر تفتیش کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو ملتان میں بھی خاتون ٹیچر کو گھر سے اسکول جاتے ہوئے راستے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گر گئیں

Shares: