پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کے وفد کی ملاقات ،علمائے کرام کا دین کی خدمت کے لیے اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو خراج تحسین
لاہور (باغی ٹی وی) صوبہ پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پروزی الٰہی نے کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لیے بھی قوانین سازی کی گئی ہے، پہلی بار نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں، پنجاب میں طلبہ کے لیے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے، بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنے گی، ناظرہ، ترجمہ قرآن پڑھانے کے لیے علما، حفاظ کی ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔امام مسجد کے گریڈ بڑھا کر ترقی دی جا رہی ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کر تا ہوں کہ بلا وجہ مساجد کے این او سی نہ روکے جائیں۔
اس موقع پرمولانا محمد تقی عثمانی نے کہا کہپرویز الٰہی دین کی خدمت کر رہے ہیں،علماء ان کے لیے دعا گو ہیں۔تھوڑے دنو ں میں آپ نے دین کے بہت سے کام کردکھائے ہیں،متنازع فلم پر پابند ی عائد کرنے پر حکومت پنجا ب کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اس دوران مولانا محمد حنیف جالندھرینے کہا کہ قرآن مجید کے شہید نسخوں کی حفاظت کے لئے گرین باکس لگا رہے ہیں۔صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی نے دعاخیر کرائی،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی خیر و عافیت کے لئے خصوصی دعائیں ،مولانا حنیف جالندھری، مولانا ابراہیم سکھر گئی،مولانا احمد، مولانا عمر عباسی، مولانا زیدبھی موجود تھے ،صوبائی مشیر عامر سعید راں، ایم پی اے وترجمان فیاض الحسن چوہان، راسخ ا لٰہی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اسد اللہ خان او ردیگر کی شرکت

Leave a reply