سارو گنگولی کی چُھٹی:راجربنی بھارتی کرکٹ بورڈ کےنئےسربراہ

0
50

دہلی :سارو گنگولی کی مدت ختم، سابق بھارتی کرکٹر راجر بنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ بن گئے۔66 سالہ راجر بنی 1983 کے ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم میں شامل تھے، وہ کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجر بنی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

راجر بنی کو سارو گنگولی کی مدت ختم ہونے کے بعد صدر مقرر کیا گیا ہے۔ گنگولی کو 2019 میں BCCI کی صدارت ملی تھی، وہ تین سال تک بھارتی بورڈ کے صدر رہے۔

دوسری طرف بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

مائکرو سافٹ کا نام تبدیل:اس میں ویڈیو اور گرافکس کے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں نہیں بلکہ نیوٹرل مقام پر ہوگا، پاکستان جاکرکھیلنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت 2023 میں ہونیوالے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

پی ایس ایل کے معاملات عثمان واہلہ کے سپرد کردیئے گئے

بھارت نے آخری بار راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005-06 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔2012-13 کے بعد سے پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے مابین کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

Leave a reply