آئی سی سی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
جنوبی افریقا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی: کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا کرکٹ ورلڈکپ میں ٹمبا باووما جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک،گیرالڈکوئزی، ریزا ہینڈرکس، مارکو جینسن، ہینرک کلاسن،سسانڈا مگالا،کیشو مہاراج، ایڈن ماکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، انکرک نوکیا،کاگیسو راباڈا ، تبریز شمسی اور وین ڈر ڈوسن شامل ہیں-
Here are the men who have been tasked with the ICC Men's @cricketworldcup duties
Let's back our boys #CWC23 #ProteasSquadAnnouncement pic.twitter.com/4UXnHkrOlc
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) September 5, 2023
دوسری جانب جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان باووما سمیت 8 کھلاڑی پہلی بار ورلڈکپ کھیلیں گے جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق 30 سالہ کوئنٹن ڈی کوک رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا جنوبی افریقا اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔