دوسری اننگز
کولکتہ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دے دی.327 رنز کے تعقب میں پوری ٹیم 83 رنز پر پویلین لوٹا دی گئی، ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 326 رنز بنائے جواب میں جنوبی افریقی بلے باز اپنی روایتی بلے بازی نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور تمام ٹیم 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 28 ویں اوور میں صرف 83 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، مارکو یانسن 14 اور وین ڈر ڈوسین 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ٹمبا باووما اور ڈیوڈ ملر نے 11 ،11 رنز بنائے جبکہ ایڈن مارکرم 9 اور کیشو مہاراج 7 رنز بناسکے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ لی۔
بھارت کی طرف سے روندر جدیجا نے 5 ، محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز
ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔
ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے، ویرات کوہلی 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کپتان روہت شرما 40،شبمن گل 23 اور سوریاکمار یادیو نے 22 نے رنز بنائے۔کے ایل راہول 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رویندرا جڈیجا 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویرات کوہلی نے کولکتہ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 289 ویں میچ میں عبور کیا۔اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 7،7 میچز کھیل چکی ہیں، بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے 6 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ٹاس:
کولکتہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 37 واں میں میچ بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی : کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے،ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈکپ کے دوران بہترین کرکٹ کھیلی ہے اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دوسری طرف پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے،ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تبریز شمسی کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے-
جنوبی افریقا کا اسکواڈ
کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، ، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی
بھارت کا اسکواڈ :
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج








