جنوبی کوریا،صدر کٰیخلاف مؤاخذے کی دوسری تحریک کامیاب

جنوبی کوریا میں مارشل لاء لگانے والے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک کامیاب ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے بعد صدر یون سک یول کو اپنے فرائض سے معطل کر دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں موجود 300 اراکین میں سے 204 ارکان نے صدر کے خلاف مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی جماعت کے ارکان نے صدر کے خلاف ووٹ دینے پر اتفاق کیا اور یہ تحریک پیش کی۔

مواخذے کی تحریک کے دوران جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں تقریباً دو لاکھ سے زائد مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر جمع ہوئے ہیں، جو صدر یون سک یول سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر کے اقدامات نے ملک میں سیاسی بحران اور بدامنی کو جنم دیا ہے، اور اب انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹنا چاہیے۔

یاد رہے کہ صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی پہلی تحریک گزشتہ ہفتے ناکام ہو گئی تھی، لیکن دوسری تحریک نے کامیابی حاصل کی۔ اس صورتحال نے جنوبی کوریا میں سیاسی تناؤ اور بے چینی کو بڑھا دیا ہے

Comments are closed.