ایک لمحے کیلیے سوچاجنوبی افریقہ حیران کر سکتا ہےتاہم ایسا نہیں ہوا،مبشر لقمان

0
81
mubasher lucman

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت جیت گیا،جنوبی افریقہ کو شکست ہو گئی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ میں نے ایک لمحے کے لیے سوچا کہ جنوبی افریقہ سب کو حیران کر سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا،جنوبی افریقہ نے بہت اچھا کھیلا اور آخری 15 اوورز تک مقابلہ کیا۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں بھارت نے 177 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 169 رنز بنائے،20 اوور میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 169 رنز بنا سکی،بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دی.جنوبی افریقہ نے جیتا ہوا میچ آخری پانچ اووروں میں آسانی سے ہرا دیا.

جنوبی افریقہ ہر ٹورنامنٹ میں بہت اچھا پرفارم کرتی ہے اینڈ پر آکر ہار جاتی ہے،مبشر لقمان کی بات درست نکلی
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں فائنل میچ کے حوالہ سے پیشگوئی تھی جو اسی طرح درست ثابت ہوئی،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جوتشیوں کے مطابق جنوبی افریقہ فائنل جیتنے کے لیے فیورٹ ہے ۔ جبکہ آن پیپر اور فارم میں بھارت کی ٹیم زیادہ بہتر دیکھائی دیتی ہے ۔ پھر جنوبی افریقہ کی ایک ہسٹری ہے کہ یہ بڑے میچز میں چوک کرجاتے ہیں ۔ اسی لیے ابھی آئی سی سی ایونٹس کی صرف ایک شروع شروع والی چمپئینز ٹرافی جنوبی افریقہ جیت پایا ہے ۔پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی دو ناقابل شکست ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ یعنی فائنل کے کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کوئی میچ بھی نہیں ہاری ہیں۔تو آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ فلاں ٹیم بہتر ہے یا خراب ہے ۔ دونوں برابر کی ٹیمز لگ رہی ہیں ۔البتہ اس میگا ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے اوپر سے چوکرز کا ٹیگ ہٹا لیں ۔ کیونکہ جنوبی افریقہ ہر ٹورنامنٹ میں بہت اچھا پرفارم کرتی ہے اینڈ پر آکر ہار جاتی ہے

Leave a reply