امریکا کی سب سے بڑی خلائی تحقیقات کے لیے ایئر کرافٹ اور راکٹ تیار کرنے والی کمپنی ’ SpaceX‘ میں ملازمت کا حصول مقدر کی بات ہے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے اپنی کمپنی میں سب سے کم عمر ملازم کو بھرتی کیے جانے کا اعلان کیا۔ 14 سالہ گریجویٹ بچے کو اسپیس ایکس کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینیئر بھرتی کر لیا گیا 14 سالہ بچہ کیرن کوازی 9 سال کی عمر میں ہی کالج پہنچ گئےتھےاور 11 برس کی عمرمیں یونیورسٹی میں داخلہ لےلیا اوراگلے3 سال میں یونیورسٹی آف سانتا کلارا سے گریجویٹ بھی مکمل کر لیا کم عمر انجینیر کا آئی کیو99.9 فی صد ہے-

چین چاند کے مدار میں ریڈیائی دوربینوں والے سیٹلائٹ روانہ کرے گا

برطانوی اخبار’گارڈین‘ کے مطابق کیرن کے خاندان کو پہلی بار اس کی جدید ذہانت کا پتہ اس وقت چلا جب اس نے صرف دو سال کی عمر میں بولنا اور مکمل جملے بنانا شروع کیے تھےاس نے کنڈر گارٹن میں نیشنل پبلک ریڈیو بھی سنا اپنے اساتذہ اور ہم جماعت کو اپنی سنی کہانیوں کے بارے میں بتایا۔

جب اس کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ اس کا آئی کیو بہت زیادہ ہے (99.9فیصد) تو اس وقت اس کی عمر نو سال تھی۔ اس نے 11 سال کی عمر میں کمپیوٹر سائنس اور انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سانتا کلارا یونیورسٹی جانے سے پہلے لاس پوزیٹاس کمیونٹی کالج میں داخلہ لیا۔

ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

اس نےایک موقع پرٹیکنالوجی کمپنی انٹیل کی ریسرچ لیب میں یونیورسٹی کی انٹرن شپ بھی حاصل کی تھی اس کے علاوہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ سانتا کلارا سے گریجویشن کرنے کے بعد واشنگٹن میں ایک جگہ ریڈمنڈ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ سٹارلنک میں ملازمت کے دوران دفتر کے قریب رہائش اختیار کی جا سکے۔ اس نے اپنی ماں کو اپنا سب سے بڑا حامی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ میں ہمیشہ اس کا شکر گذار ہوں۔

کیرن نے کہا کہ میں سیارہ زمین کی سب سے زبردست کمپنی میں بطورسافٹ ویئر انجینیئر کام کا آغاز کر رہا ہوں، جہاں میں اسٹارلنک انجینیئرنگ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔

ٹیکساس میں ساحل سمند ر پر مردہ مچھلیاں نمودار ہوئی

Shares: