مزید دیکھیں

مقبول

ہسپانوی بادشاہ ملکہ اور وزیراعظم کا” کیچڑ "سے استقبال

اسپین میں شدید سیلاب نے والنسیاکے مضافاتی علاقے کو متاثر کیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا، اتوار کو جب اسپین کے بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تو سینکڑوں مشتعل رہائشیوں نے ان پر کیچڑ پھینکنا شروع کر دیا۔

باغی ٹی وی: خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق والنسیا کے شہریوں نے اتوار کو بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران شدید احتجاج ریکارڈ کروایا کہ سیلاب کے خطرات کے بارے میں حکام نے تاخیر سے آگاہ کیا۔

شاہی خاندان اور وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے تاہم احتجاج کے دوران کسی نے ان پر کیچڑ سے حملہ کیا جبکہ کسی نے ’قاتل، قاتل‘ کے نعرے بھی لگائے، باڈی گارڈز نے شاہی خاندان کی حفاظت کے لیے انہیں چھتری سے محفوظ کیا۔
spain
کنگ فیلیپ سیلاب متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے
ایک نوجوان نے بادشاہ فیلیپ کو بتایا کہ حکام کو سیلاب کا معلوم تھا مگر انہوں نے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے بادشاہ فیلیپ احتجاج کے باوجود متاثرین سے بات چیت پر اصرار کرتے ہوئے نطر آئے جبکہ وزیر اعظم پیچھے ہٹ چکے تھے،اپنے چہروں اور کپڑوں پر کیچڑ کے ساتھ، بادشاہ فیلیپ اور ملکہ لیٹیزیا کو بعد میں ہجوم کے ارکان کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا گیا،بادشاہ نے کئی لوگوں کو تسلی دی، یہاں تک کہ انہیں گلے لگا لیا۔
spain
واضح رہے کہ اسپین ایک پارلیمانی بادشاہت ہے جہاں بادشاہ ریاست کا سربراہ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کے باعث 211 افراد ہلاک ہوگئے،جو کہ اسپین میں کئی دہائیوں کے لیے بدترین سیلاب ہے،اسپین میں تباہ کن سیلاب کے بعد صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہلاکتیں دو سو گیارہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں ہنگامی کارکنان زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور لاشیں نکالنے کی امید میں زیر زمین کار پارکوں اور سرنگوں میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

والنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے چار روز قبل طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب امڈ آیا تھا، جان لیوا سیلاب کے بعد ملبے اٹھانے کا کام جاری ہے،پبلک پارکس، باغات اور قبرستان پیر تک بند کردیئے گئے اور سیلابی علاقوں سے بے گھر افراد کو نکانے کا عمل جاری ہے،اسپین کے وزیر اعظم نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کردیئے تھے جو ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں جبکہ پانچ ہزار فوجی دستے پہلے سے ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے تھے-

سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ،اس سے قبل 1973 میں بھی اسپین میں آنے والے سیلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔