اسیپکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر فرد جرم عائد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اسیپکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر فرد جرم عائد کردی

اسیپکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صحت جرم سے انکار کر دیا،عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف بھی فرد جرم عائد کردی ،ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا،ملزمان میں آغا سراج کی اہلیہ ناہید درانی، صاحبزادے آغا شہباز بھی شامل ہیں

آغا سراج درانی کے بھائی آغا مسیح الدین خان درانی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی،آغا سراج کی بیٹیوں صنم درانی، شہانہ درانی، سارہ درانی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ،ملزمان طفیل احمد، ذوالفقار، آغا منور علی، غلام مرتضیٰ، گل بہار پر بھی فرد جرم عائد کی گئی

عدالت نے کیس کی سماعت 22دسمبرتک ملتوی کردی

آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

Shares: