مظفرآباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر 19 ووٹ لےکر سپیکر آزاد کشمیر منتخب ہو گئے، نومنتخب سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی، ایوان میں حاضر اراکین کی تعداد 41 تھی،19 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، 11 اراکین اسمبلی غیر حاضر رہے۔  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے، پی ٹی آئی سمیت فارورڈ بلاک کے اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر 19 ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہو گئے،ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض نے کہاکہ اگر صرف دو ہی امیدوار ہوں تو زیادہ ووٹ لینے والا سپیکر منتخب ہو جاتا ہے، نومنتخب سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا۔ لطیف اکبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 14 ویں سپیکر منتخب ہوئے ہیں، چوہدری لطیف اکبر کرسی پر براجمان ہیں۔
مظفرآباد،باغی ٹی وی .پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر 19 ووٹ لےکر سپیکر آزاد کشمیر منتخب ہو گئے، نومنتخب سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا۔@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/CO0yGb1cgj
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) June 3, 2023








