اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو حکومت کی جانب سے خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق مرحوم افسر کی بیوہ کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا ہے، جس کے تمام اخراجات بشمول بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بل حکومت برداشت کرے گی۔آفس آرڈر کے تحت بیوہ کو ڈبل کیبن سرکاری گاڑی بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے لیے ماہانہ ایک ہزار لیٹر پٹرول دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تین گن مین، دو ڈرائیور، ایک باورچی، مالی اور ایک سوئیپر ان کی خدمت پر مامور کیے گئے ہیں۔
یہ تمام سہولیات مرحوم عدیل اکبر کی ریٹائرمنٹ کی مدت تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2025 کو ایس پی اسلام آباد عدیل اکبر نے شاہراہِ دستور پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، اور اس واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں
بلوچستان کےضلع پشین میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
27ویں آئینی ترمیم: حکمران اتحاد کی تمام ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت
حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی، سوریا کمار اور صاحبزادہ فرحان کو جرمانے
برطانیہ ،عوامی عہدیداروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا قانون پیش








