سیالکوٹ سے یوم آزادی کی خصوصی مبارکباد

سیالکوٹ: باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں شاہد ریاض نے کہا ہے کہ آج کا دن اپنے وطن سے تجدید عہدِ وفاکا دن ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام تفرقات اور نفرتوں کو دور کرکے ایک قوم کی طرح متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمارے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

Leave a reply