کوٹ ہیبت باغی ٹی وی( شاہد خان )ڈی جی خان :قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے روڈ پرسپیڈ بریکرسے حادثات معمول بن گئے
تفصیل کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے والے روڈ پر بنایا جانے والا روڈ بریکر لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا، رات کے وقت ان روڈ بریکر کی وجہ سے بہت سے حادثات رونما ہو چکے ہیں ان روڈ بریکر کے ساتھ کوئی سٹریٹ لائٹ بھی نہیں لگی ہوئی جس کی وجہ سے رات کو یہاں سے گزرنے والے بائیک کار بہت بار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والوں نے اگر یہاں پر روڈ بریکر بنانا تھا تو سلوپ کنڈیشن میں بناتے اور روڈ بریکر کے ساتھ سٹریٹ لائٹ بھی لگواتے ہیں تاکہ عام عوام حادثات کا شکار نہ ہو لیکن یہ روڈ بریکر بہت بڑے جمپ کی طرح بنے ہوئے ہیں رات کے وقت یہ روڈ بریکر اندھیرا ہونے کی وجہ سے بالکل نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے یہاں پر رات میں گزرنے والی عوام کافی بار حادثات کا شکار ہو چکی ہے لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والوں پر یہ حادثات کوئی اثر انداز نہیں ہوسکے کیونکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سٹاف تو دن میں ڈیوٹی کر کے چلا جاتا ہے نقصان تو عام عوام کا ہوتا ہے جو رات کو وہاں سے گزر رہے ہوتے ہیں یا جو بیچارے ایمرجنسی میں کہیں جا رہے ہوتے ہیں وہ بہت بار ان حادثات کا شکار ہو چکے ہیں
باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان حادثات کا شکار ہونے والے لوگوں اور شہریوں نے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ سے یہ اپیل کی ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والے روڈ پر نظرثانی کریں یہاں پر موجود روڈ بریکر کو سلوپ کروائیں اور روڈ کے نزدیک سٹریٹ لائٹ کا انتظام کروائیں تاکہ یہاں سے گزرنے والے شہری ان ناگہانی حادثات سے بچ سکیں-