بھارتی بجٹ ایئرلائن اسپائس جیٹ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
روئٹرز کے مطابق اپریل تا جون سہ ماہی میں اسپائس جیٹ نے 2.35 ارب بھارتی روپے (26.6 ملین ڈالر) کا خسارہ ظاہر کیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی نے 1.5 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ کشمیر حملے کے بعد تعلقات میں کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے شمالی بھارت کے کئی راستوں پر سفر کی طلب کو بری طرح متاثر کیا۔مزید یہ کہ گراؤنڈڈ طیاروں کو سروس میں واپس لانے میں تاخیر نے بھی اسپائس جیٹ کے مالی بحران کو بڑھایا۔ اس وقت کمپنی کے پاس صرف 25 فعال طیارے ہیں، جو کہ اس کے 61 طیاروں کے بیڑے کا نصف سے بھی کم ہیں۔
کمپنی کی محدود پروازوں نے حریف ایئرلائنز کے لیے جگہ بنائی ہے، جن میں اکاسا ایئر اب بھارت کی تیسری سب سے بڑی ایئرلائن کے طور پر ابھری ہے۔تاہم رپورٹس کے مطابق اسپائس جیٹ کی نیٹ ورتھ میں بہتری آئی ہے اور یہ 4.46 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کی 23.98 ارب روپے کی منفی مالیت کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔
حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی
خاتون کو بلیک میل کر کے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ڈلیوری بوائے گرفتار
دریائے چناب کا ریلا جنوبی پنجاب میں تباہی مچاتا ہوا ملتان کے قریب پہنچ گیا
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، اہم سوالات اٹھا دیے








