سپورٹس بورڈپنجاب کے زیراہتمام ہفتہ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ہینڈ بال کا نمائشی میچ

سپورٹس بورڈ پنجاب وائٹ نے سپورٹس بورڈ پنجاب گرین کو ہرادیا،سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے ٹرافیاں دیں
محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب سیرت طیبہ ﷺپر سیمینار، محافل نعت منعقد کررہا ہے،کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ
کورونا کی دوسری لہر آنے پر ایس او پیز پر سختی پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کرائی جارہی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہفتہ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں سپورٹس بورڈ پنجاب وائٹ اور سپورٹس بورڈ پنجاب گرین کے درمیان ہینڈ بال کا نمائشی میچ ہوا جو سپورٹس بورڈ وائٹ نے سپورٹس بورڈ پنجاب گرین کو 15-12سے ہرا کرجیت لیا، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ہفتہ عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں صوبہ بھر میں تقریبات جاری ہیں، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ پر سیمینار، محافل نعت و تقاریر کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں، کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں مارچ سے ستمبر تک معطل رہیں، اب حکومتی ایس او پیز کے تحت کھیلوں کا آغاز کردیا ہے، کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہورہے ہیں، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ ای لائبریری لاہور میں مقابلہ قرات اور نعت منعقد کرایا ہے، کورونا وباء کی وجہ سے ملک سمیت دنیا بھر میں تمام سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی تھیں، حکومتی ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کردی ہیں تاکہ کورونا کی وجہ سے گھروں تک محدود رہنے والے کھلاڑی دوبارہ سپورٹس کی سرگرمیاں شروع کرسکیں، فی الحال نان ٹچ ایونٹس کرارہے ہیں،ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آنے پر ایس او پیز پر سختی پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کرائی جارہی ہے، مستقبل کے سپورٹس ایونٹس کا شیڈول بنا رہے ہیں، کورونا کے بعد سپورٹس کے ایونٹس بھرپور انداز میں کرائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ عید میلادالبنی ؐ کے تحت ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے ایونٹس بھی کرارہے ہیں، 7ماہ بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سپورٹس شروع کردی ہے، اس کا مقصد کھلاڑیوں کو وارم اپ کرنا ہے تاکہ وہ آئندہ ہونیوالے قومی و بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کرسکیں، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شہروں میں سیرت نبیﷺ پر تقریبات منعقد ہورہی ہے، نعت کے مقابلے بھی ہورہے ہیں، ان تقریبات کو منعقد کرنے کا مقصد حضرت محمد ﷺ سے اظہار عقیدت اور محبت کرنا ہے، سپورٹس سرگرمیوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدآمد کیا جا رہا ہے۔

جمنیزیم ہال آمد پر سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کو گلدستے پیش کئے گئے، کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا، کھلاڑیوں کا مہمانان خصوصی سے تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ٖڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف علی باجوہ ودیگر بھی موجود تھے۔

Comments are closed.