چونیاں :گورنمنٹ ہائی اسکول چھانگامانگا میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی اسکول چھانگامانگا میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے
تفصیلات کیمطابق چونیاں میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز گورنمنٹ ہائی اسکول چھانگا مانگا میں ہیڈ ماسٹر محمد علی تبسم صاحب کی زیر نگرانی ہوا جس میں علاقہ کے سات ہائی اور مڈل سکول حصہ لے رہے ہیں دو روزہ ٹورنامنٹ کے پہلے دن کے مہمان خصوصی رانا مشتاق احمد صاحب سابق چیئرمین چھانگا مانگا کے ساتھ پریس کلب چھانگا مانگا صحافی اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے اور دوسرے دن کے مہمان خصوصی میاں حنبل ثناء کریمی اور ملک پرویز صادق سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چھانگا مانگا کے ساتھ صحافی اور شہری حضرات بھی موجود تھے مہمانان گرامی کا کہنا تھا کہ صحت مند دماغ کے لیے صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہے جن لوگوں کے گراؤنڈ آباد ہو ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے اور اساتذہ کی قدر کرنے والی قومیں ہیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں اسی طرح ایک استاد کا اچھا رویہ طالب علموں کو عروج ثریا سے ہمکنار کرتا ہے ہیڈ ماسٹر محمد علی تبسم صاحب کا کہنا تھا میں اپنے اسکول میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں اساتذہ اپنے مقدس پیشے کو محنت اور دیانت داری سے سر انجام دیں ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حاجی خالد صاحب اور پی ٹی عمر دراز اپنی ٹیم کے ساتھ ہمہ وقت گراؤنڈ میں سرگرم نظر آئے

Leave a reply