پاک فوج کے زیرِ اہتمام سپیشل بچوں کے لیے قائم “امید اسپیشل ایجوکیشن سکول” میں سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا
سپورٹس گالا میں امید سپیشل سکول پشاور، آشیانہ سپیشل ایجوکیشن سکول کوہاٹ، ایف جی سکول پشاور، اے پی ایس پشاور اور بیت الیتامہ اسکول کے سپیشل بچوں نے بھی حصہ لیا ۔ امید سپیشل سکول پشاور میں 188 خصوصی بچے زیر تعلیم ہیں،امید اسپیشل سکول میں قوت بینائی، قوت سماعت، جسمانی اور ذہنی طور پر معذور بچوں کو تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ،سکول کے تین ہونہار طلبہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں جو اس ادارے کے معیاری تعلیم و تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے
اس موقع پر کور کمانڈر ۱۱ کور نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی ،سپیشل بچوں کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور فٹبال کے مقابلوں کابھی انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سکول کے سپیشل بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلوز پیش کیے ،کھیلوں کے اختتام پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے








