وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باسکٹ بال کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈل قابل تحسین ہیں ، پنجاب میں عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائیگی نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیل ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتے ہیں پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ پروگرام شروع کیا گیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کر رہے ہیں نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہےسپورٹس فیسٹیول بحال اور ہریونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کریں گے سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10 یونیورسٹی کے طلباء بھی ممبر ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لائیں گے-








