سپورٹس رپورٹر کی تھانوں سے تصدیق،پی سی بی کا نیا حکم نامہ، ایمرا کی مذمت

0
110

ایمرا صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی کرکٹ سیریز کی کوریج کے لئے سپورٹس رپورٹرز کو پی سی بی کی جانب سے سپوریٹس ایکریڈیشن کارڈ جاری ہونے کے باوجود مختلف پولیس تھانوں کے انچارج کے ذریعے تصدیق کےنام پر سپورٹس رپورٹرز کی تذلیل کرنے کی پرزور مذمت کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ کا کہنا ہے کہ سپورٹس رپورٹرز کی تصدیق اور ریکارڈز ویریفیکیشن صحافتی اداروں کی بجائے پولیس سے کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔تمام سپورٹس رپورٹرز کو پی سی بی کے ایونٹس کی کوریج کے لئے سالانہ ایکریڈیشن کارڈز تصدیق کے بعد جاری کئے جاتے ہیں۔ پی سی بی اور پولیس کا سپورٹس رپورٹرز کی ویریفیکیشن کے لئے 2 اہل علاقہ سے شخصی ضمانت کے طور پر تصدیق کروانا تضحیک کے مترادف ہے ۔

محمد آصف بٹ کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پی سی بی کا سینئرز سپورٹس جرنلسٹ ، رپورٹرز، کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کی سپیشل برانچ سے تصدیق کروانا ان کے عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے۔صحافتی ادارے اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافی دنیا بھر میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

Leave a reply