مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازیخان میں جشن بہاراں روایتی اور پرجوش انداز میں منانے کا فیصلہ

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) جشن بہاراں روایتی اور پرجوش انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم تا 8مارچ کے دوران پارکوں
میں رنگ بکھریں گے۔لطف سے بھرپور رنگ برنگی محفلیں سجیں گی،موسیقی کا بھی اہتمام ہوگا۔پھولوں کی نمائش ہوگی،سٹالز لگائے جائینگے،
روایتی و ثقافتی ملبوسات کی نمائش ہوگی۔ڈیرہ غازیخان کے باسیوں کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائینگے۔

جشن بہاراں کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر نے صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ،ڈی جی پی ایچ اے قدسیہ ناز،سی ڈی او رب نواز،ڈی ای او احمد کمال،ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل،عمر فاروق،افسر شاہ، سیف اللہ سیرانی ودیگر افسران موجود تھے۔ڈی جی پی ایچ اےقدسیہ ناز نے پروگرامز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں جشن بہاراں پرجوش انداز میں منایا جائیگا۔ہمارے خطہ میں موسم بہار خوشیوں کا باعث ہوتا ہے،جشن بہاراں میں ڈیرہ غازیخاں کے شہریوں کو تفریحی مواقع میسر ہونگے،ثقافتی اور روایتی تہذیب و تمدن کو اجاگر کیا جائیگا،میاں رضوان نذیر نے کہابچوں کیلئے جھولوں،نوجوانوں کیلئے کھیلوں،فیمیلیز کیلئے محفل موسیقی کا اہتمام ہوگا،

جشن بہاراں کے پروگراموں میں جدت کیلئے تجاویز پر غور کیا جائیگا،تفریحی،رنگا رنگ اور روایتی پروگراموں سے پنجاب کے ثقافت کی عکاسی کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھ کر پروگرامز تشکیل دیئے جائیں،دلچسب،پسندیدہ محافل کے انعقاد کیلئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائینگے،فائنل پروگراموں کیلئےمشاورت کا عمل جاری رہے گا،تمام محکمے سٹالز لگانے کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے تعاون کریں۔

اجلاس میں تفریحی پروگرامز،سٹالز لگانے بارے تفصیلی غور بھی کیا گیا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں