’ہماری بہار سیل شروع‘، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آفر نمودار’انصاف کی اسپرنگ سیل کم قیمت پر۔ مزید تفصیلات کے لیے جسٹس نقوی سے رابطہ کریں’
تفصیل کے مطابق پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ (سپریم کورٹ آف پاکستان) کی ویب سائٹ مبینہ طور پر ہیک کرلی گئی، تاہم اسے پاپ اپ نوٹی فکیشن میں ایک عارضی مسئلہ بتایا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کھولیں تو عموماً ایک پیغام نظر آتا ہے، جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متعلقہ افراد کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیکن اس بار یہ پیغام ایک ”سیل آفر“ سے بدل چکا تھا۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر نظر آنے والے اس پیغام میں لکھا گیا ، ”ہماری اسپرنگ (بہار) سیل شروع ہوچکی ہے“۔

یہ مبینہ ہیکنگ یا نوٹی فکیشن کا مسئلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب حکومت عدالتی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر رہی ہے۔
عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر موجود اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی طنزیہ ٹوئٹس کئے ہیں۔
ایک صارف نے پوچھا، ”عدلیہ کی اسپرنگ سیل؟“
Meanwhile, this is what the Supreme Court's website looks like, right now.
No joke. Check for yourself. pic.twitter.com/Q2ct3PskbP
— Salaar Khan (@Brainmasalaar) March 28, 2023
ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا یہ واقعی ہیک ہوگئی ہے؟
جس پر معروف وکیل سالار خان نے جواب دیا کہ ”مجھے ایسا نہیں لگتا۔ ان کے پاس ایک پاپ اپ ہوتا ہے جو پہلی بار ویب سائٹ کھولنے پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ کچھ مسئلہ لگتا ہے“۔
I don't think so. They have a pop-up that appears when you first open the website. Seems like some issue with that.
— Salaar Khan (@Brainmasalaar) March 28, 2023
منصور آفریدی نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ”انصاف کی اسپرنگ سیل کم قیمت پر۔ مزید تفصیلات کے لیے جسٹس نقوی سے رابطہ کریں“۔
Meanwhile, this is what the Supreme Court's website looks like, right now.
No joke. Check for yourself. pic.twitter.com/Q2ct3PskbP
— Salaar Khan (@Brainmasalaar) March 28, 2023
ویب سائٹ پر کھلنے والا یہ پیغام مستقل نہیں ہے، اگر آپ اس میں موجود سبز آئیکون پر کلک کریں تو یہ آپ کو ویب سائٹ کے مرکزی صفحے تک لے جاتا ہے۔








