سرگودھا۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام، سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے ٹرائل

ٹرائلز میں 60 مرداور 89 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا

سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے ٹرائل سکواش کمپلیکس سرگودھا میں منعقد ہوئے جس میں ریجن بھر کے 149کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ٹرائلز میں 60 مرداور 89 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر چیف سلیکٹر ڈائریکٹر سپورٹس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میڈم عابدہ خان نے کہا کہ مذکورہ کھلاڑیوں میں سے منتخب ہونیوالے کھلاڑی ملتان میں منعقد ہونے والی سکواش ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ میں حصہ لیں سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگ کا مقصد پاکستان بھر سے سکواش کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھار کر سامنے لانا ہے۔

ٹرائلزکے موقع پر سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سرگودھاکے صدر ملک طارق اعوان،ڈائریکٹر سپورٹس سرگودھا یونیورسٹی ملک احمد خان کھرل اور میڈم شازیہ بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ ہونے چاہیئے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔

Comments are closed.