امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جا رہے ہیں جو ناممکن لگتے تھے سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شمولیت کے لیے راضی ہو چکا ہے مگر کچھ رکاوٹیں پیش آنے سے معاملات زیر التوا ہیں۔

قبل ازیں ایک بیان میں پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اوردونوں ممالک کے درمیان معدنیات، زراعت اورتوانائی کے شعبوں میں تعلقات کومزید وسعت دینے کی بھرپورصلاحیت موجود ہے بروقت امریکی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی اور یہی علاقائی استحکام کے لئے کلیدی ہے،مسئلہ کشمیرکا پائیدارحل اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی برادری کے فعال کردارکے بغیر ممکن نہیں، ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اورباہمی تعاون پراتفاق کیا گیا۔

Shares: