ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔80 کے مجموعے پر 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد حسین طلعت اور محمد نواز نے ناقابل شکست بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز کی زمہ دارانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلیں۔اوپنر بلے باز صاحب زادہ فرحان 24، فخر زمان 17، محمد حارث 13، کپتان سلمان علی آغا 5 اور صائم ایوب 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، کامندو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاتھن آسالنکا نے 20، پریرا اور ہاسارنکا نے 15، 15، پاتھن نسنکا نے 8 جبکہ کوشل مینڈس بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ چمیکا کرونارتنے 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف گزشتہ میچ والی ٹیم ہی سری لنکا کے خلاف برقرار رکھی۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی میچز میں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔
مستونگ میں دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 زخمی