آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے اہم میچ میں افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جس کے ساتھ ہی افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہےافغانستان ایونٹ سے آوٹ ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔
جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل
رسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ افغان اوپنرز نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز اور عثمان غنی بالترتیب 28 اور 27 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے تھے سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا نے 18.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، دھننجایا ڈی سلوا نے 42 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے تین برس کیلیے متفقہ صدر منتخب
واضح ر ہے گروپ اے میں شامل افغانستان نے اب تک 4 میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں افغانستان دو میچ ہارا اور دو بارش کی وجہ سے ختم ہوئے جس پر 2 پوائنٹس ملے افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ 4 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ہی 5،5 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔ افغانستان5 واں میچ جیت لے تو بھی اس کے ٹوٹل 4 پوائنٹس ہوں گے جس کے باعث افغانستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔