سری لنکن کھلاڑی شاندار کیچ پکڑتے ہوئے 4 دانت تڑوا بیٹھے،ویڈیو وائرل
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں سری لنکن آل راؤنڈر چمیکا کرونارتنے شاندار کیچ پکڑتے ہوئے اپنے 4 دانت تڑوا بیٹھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی : ایل پی ایل کی ٹیموں کینڈی فیلکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں کینڈی فیلکنز کی نمائندگی کرنے والے چمیکا کرونارتنے اونچا شاٹ کھیلنے پر ہوا میں جاتی گیند کو پکڑنے کے لیے بھاگے۔
Chamika Karunaratne lost 3-4 teeth while taking this catch. pic.twitter.com/cvB44921yZ
— Johns. (@CricCrazyJohns) December 8, 2022
چمیکا کے علاوہ دو مزید فیلڈرز کیچ پکڑنے کے لیے آئے لیکن کرونارتنے نے کیچ کرلیا گیند سیدھا آکر چمیکا کے جبڑے پر لگی جس کے باعث کرکٹر کے 4 دانت ٹوٹ گئے-
اسٹیڈیم سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کرکٹر کے منہ سے خون نکلتا بھی دیکھا جاسکتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چمیکا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا۔
بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے،وریندر سہواگ
واضح رہے کہ اس میچ میں کینڈی فیلکنز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی فالکنز کے کپتان وینندو ہسرنگا نے کہا کہ بیرون ملک کھلاڑی ٹیم کے لیے کام کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ آنے والے کھیلوں میں بھی اس رفتار کو جاری رکھیں گےاگلے میچ میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ہسرنگا نے کہا کہ ٹیم کو ہوم کراؤڈ کی طرف سے بار بار پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔