سری لنکا کو شکست ،بھارت نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لئے 358 رنز کا ہدف دیا ہے
worldcup

آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں ورلڈ کپ میں بھارت نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 302 رنز سے شکست دے دی۔

باغی ٹی وی : ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی, سری لنکا کی جانب سے کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مہیش ٹھیکشانا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے،، مدوشانکا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئےسری لنکا کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ کوشل مینڈس اور چیریتھ اسالنکا ایک ایک رن بناسکے۔

بھارت کی جانب سے محمدشامی نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں،جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا نے ایک ، ایک وکٹ لی۔

302 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی کے بعد بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، روہت الیون سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے،بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، بھارت نے 7 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سری لنکا 7 میچز میں صرف 2 میچ جیت سکا ہے۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےشبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو نے 12 رنز بنائے-

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 80 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا بھارت میچ،بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ،بارش کی پیشنگوئی

Comments are closed.