ممبئی: شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو ایک گمراہ کُن اشتہار کی توثیق کرنے کے بعد عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اشتہار پان مسالہ برانڈ ’الائچی‘ کے لیے تھا، جس پر ریاست راجھستان کے شہر کوٹا میں ایک شکایت درج کی گئی ہے،اندر موہن سنگھ ہانی نامی ایک شہری نے ان اداکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دی۔
شکایت کنندہ نے کہا کہ اشتہار میں پان مسالہ کی مصنوعات کی جھوٹی تشہیر کی گئی اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، شاہ رخ خا ن، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے پان مسالہ برانڈ کے گمراہ کن اشتہار اور اس کی ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ نے سب کی توجہ حا صل کر لی ہے، جس کے سبب اندر موہن سنگھ ہانی نامی شخص نے تینوں اداکاروں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے
شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف کئی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور وہ ایسی پروڈکٹ کی تشہیر کے حصہ دار ہیں جس کے اشتہار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مصنوعات میں کیسر (زعفران) شامل ہے، حالانکہ ایسا نہیں تھا، جس سے نوجوانوں کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ کمپنی نے اپنے دعوؤں کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، اور پیکیجنگ پر لکھے گئے انتباہات اتنے چھوٹے تھے کہ انہیں پڑھنا تقریباً ناممکن تھا، جس سے شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج سے اختیارات واپس
کوٹا کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن نے شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ٹائیگر شروف اور پان مسالہ بنانے والی کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، درخواست گزار نے اشتہار پر فوری پابندی اور قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔








