بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے فلم کے سیٹ پر زخمی ہونے کی خبروں سے متعلق حقیقت سامنے آگئی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی طرف سے ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں ایک پٹھوں کی چوٹ آئی اگرچہ یہ چوٹ سنگین نہیں ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے شاہ رخ خان کو صحت یابی کے لیے ایک ماہ کا آرام تجویز کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے اور علاج و آرام کے لیے جلد ہی برطانیہ منتقل ہو جائیں گے اب بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے ان تمام اطلاعات کی تردید کی ہے،کہ یہ سب محض افواہ ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات آئندہ ہفتے

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی کمر میں چوٹ لگنے کی افواہوں کے درمیان ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ سب اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہےشاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں آئی ہیں، جن میں سے کچھ وقتاً فوقتاً دوبارہ تکلیف دیتی ہیں علاج اور دیکھ بھال کے لیے وہ اکثر امریکہ کا سفر کرتے ہیں،شاہ رخ خان جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکہ روانہ ہوئے تھے اور توقع ہے کہ وہ جولائی کے آخر تک واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ”کنگ“ ایک انتقامی تھرلر کے طور پر سامنے آ رہی ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک قاتل کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک المناک واقعے کے بعد سہانا خان کے کردار کے ساتھ انتقام لینے نکلتا ہے۔

لندن: رائل اوپرا ہاؤس میں اداکار کا اسٹیج پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

Shares: