روزانہ 100 سگریٹ پینے والے شاہ رخ خان کاسگریٹ نوشی چھوڑنے کا انکشاف

شاہ رخ خان ماضی میں روزانہ 100 سگریٹ پینے کا اعتراف کرچکے ہیں
showbiz

روزانہ 100 سگریٹ پینے والے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سگریٹ نوشی چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکار شاہ رخ خان نے ہفتے کے روز اپنی59 ویں سالگرہ منائی ہے اور اس موقع پر مداحوں سے ملاقات کے دوران اداکار نے یہ انکشاف کیا جس کی ویڈیو بھی ان کے فین پیج پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ،ویڈیو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ’ ایک اچھی خبر جو میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کر تا، مجھے لگا تھا سگریٹ چھوڑنے کے بعد میرا سانس نہیں پھولے گا لیکن ابھی بھی سانس پھولنے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے، انشااللہ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ماضی میں روزانہ 100 سگریٹ پینے کا اعتراف کرچکے ہیں 2012 میں شاہ رخ خان کو آئی پی ایل میچ کے دوران عوامی طور پر سگریٹ نوشی کرنے پر تنقید کا سامنا رہا ہے بعد ازاں 2017 میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ نے بتایا تھا کہ میں اپنے بچوں آریان، سہانا اور ابراہم کی خاطر سگریٹ نوشی اور شراب نوشی چھوڑنے کا ارادہ کر رہا ہوں۔

یو اے ای میں دھند کا راج،ریڈ اور یلو الرٹ جاری

خیال رہے کہ اس سال شاہ رخ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مخصوص عوامی ملاقات نہیں کی جس سے مداحوں میں تجسس بڑھ گیا، بعد میں، شاہ رخ خان نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں مداحوں کے درمیان اپنے مخصوص انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، "آپ سب کے آنے اور میری شام کو خاص بنانے کے لئے شکریہ… میری محبت سب کے لئے جنہوں نے میرے ساتھ سالگرہ منائی۔”

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم "کنگ” کی تیاری کر رہے ہیں جس میں ان کی بیٹی سوہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اس کے علاوہ وہ اپنی اسپائی تھرلر فلم "پٹھان 2” میں بھی جلوہ گر ہوں گے جس میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.