جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان جنگ ستمبر کے شہداءاور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،میجر عزیز بھٹی شہید،ایم ایم عالم شہیداور حسن صدیقی جیسے غازی ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہداءاور غازی پاکستانی قوم کے ماتھے کاجومر ہیں اور قوم کےلئے فخر کا باعث ہیں، پاکستان انہی بہادر سپوتوں کی بدولت تاقیامت قائم دائم رہے گا،

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ افواج پاکستان دنیا کی نڈر اور بہادر فوج ہے، پاکستان کی بری،بحری اور فضائیہ افواج ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیںاورکرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہماری بہادر افواج دشمن کی ہر للکار کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوا ن اپنی بہادر اور جرات مند فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے.

Shares: