سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 11 مریض، سندھ میں مجموعی تعداد 87 ہو گئی

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آ گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دوران پریس کانفرنس بتا یا کہ ابھی آغاخان اسپتال کی جانب سے 11افرادکی مثبت رپورٹ موصول ہوئی ہے، سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 87 ہو گئی ہے.

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر بیمار نہیں ہونا چاہتے تو غیر ضروری باہر جانا چھوڑ دیں،ٹیسٹنگ کٹس کا کوئی مسئلہ نہیں.حقائق نہیں چھپائیں گے ، ہر کیس کے بارے میں آگاہ کریں گے.تفتان سے آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا.تفتان سے آنے والوں میں سے 50افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں:

قبل ازیں سندھ حکومت کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کیی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 50 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان میں 25 کراچی اور ایک حیدر آباد کا ہے،

پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج گلگت بلتستان کی ایک خاتون صحت مند ہوگئی جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں اب تک 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں صحت مند ہوجانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

لاہور میں پہلے مریض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کا رہائشی 54 سالہ سلمان حسن 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کا نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا جسے میوہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے

Leave a reply