میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص ڈویژن کے ضلع تھرپارکر کی ایس ایس پی زاہدہ پروین کا الوداعی پیغام
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین کے تبادلے کے بعد ایس ایس پی آفس تھرپارکر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الوداعی تقریب میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی اور ایس ایس پی کو تحائف پیش کئے۔
انہوں نے ایس ایس پی تھرپارکر کا چارج چھوڑنے کے بعد اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ تھرپارکر پولیس کی قیادت کرنے پر مجھے فخر ہے، تھرپارکر پولیس کے افسران و جوانوں نے دن رات کی انتھک محنت کرتے ہوئے تھرپارکر کے امن کو برقرار رکھا ، تھرپارکر کی بہادر عوام ، صحافی حضرات اور ہر مکتبہء فکر کے افراد کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر موقع پر میرا اور پولیس کا ساتھ دیا.








